ڈاکٹر منان بلوچ کی جسد خاکی سپرد وطن،بلوچستان بھر میں مکمل ہڑتال جاری

کی ۔بلوچ سیاسی رہنما ڈاکٹر منان بلوچ اور ساتھیوں کی شہادت کے خلاف بلوچستان بھر میں عوام میں شدید غم و غصہ دیکھنے میں آ رہا ہ
کوئٹہ (سنگر نیوز)بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی سکریٹری جنرل ڈاکٹر منان بلوچ اور ساتھیوں کی شہادت کے خلاف مقبوضہ بلوچستان بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال جاری۔ڈاکٹر منان بلوچ اور انکے بھانجے ساجد بلوچ کو مغرب کے وقت کھڈ کوچہ میں شہید ثناہ بلوچ کے آخری آرام گاہ کے قریب سپرد وطن کر دیا گیا،سخت سیکورٹی حالات اور پاکستانی فوجی کے تمام علاقوں میں گھیراؤ کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔بلوچ سیاسی رہنما ڈاکٹر منان بلوچ اور ساتھیوں کی شہادت کے خلاف بلوچستان بھر میں عوام میں شدید غم و غصہ دیکھنے میں آ رہا ہے ،مستونگ،کیچ،دشت میں سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچانے کی بھی اطلاعات ہیں،نامہ نگارؤں کیمطابق،گوادر،پسنی،دشت،اورماڑہ ،کیچ،مند ،بلیدہ،ہوشاپ ،بالگتر،پنجگور،آواران،مشکے،جھاؤ،بیلہ،اوتھل،حب،قلات،مستونگ،کھڈ کوچہ،نوشکی،خاران،خضدارمیں مکمل ہڑتال ہے جبکہ صرف میڈیکل اسٹور اور ہسپتالوں کے علاوہ روزہ مرہ زندگی مکمل خاموش بتائی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ آزادی پسند سیاسی تنظیم بلوچ نیشنل موؤمنٹ نے تین روز مکمل ہڑتال اور چالیس روز سوگ کا اعلان کیا ہے.

 

نمایش بیشتر

نوشته های مشابه

دکمه بازگشت به بالا